آپریشن غضب للحق میں 527 خوارج ہلاک، 237 پوسٹیں تباہ کر دیں، وفاقی وزیرِ عطا تارڑ نے تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کر دیا
تازہ ترین صورتحال
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے آپریشن غضب للحق کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیشی عوام کا کشمیر اور فلسطین کی آزادی کے لیے احتجاج، بھارت سے جنگ کی صورت پاکستان کا ساتھ دینے کا اعلان
افغان طالبان کو نقصان
وفاقی وزیرِ نے بتایا کہ آپریشن غضب للحق میں کارروائیوں کے دوران افغان طالبان کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ اب تک افغان طالبان رجیم کے 527 کارندے ہلاک جبکہ 755 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ کارروائیوں کے نتیجے میں دشمن کی 237 چیک پوسٹیں تباہ کر دی گئی ہیں جبکہ 38 چیک پوسٹوں پر قبضہ بھی کر لیا گیا ہے۔ کارروائی کے دوران افغان طالبان کے 205 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور آرٹلری گنز کو بھی تباہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ایسے احتجاج کی خاطر ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کا خطرہ مول لے رہا ہے جس کا عملی طور پر کوئی جواز نظر نہیں آتا، سابق بھارتی کپتان ساروگنگولی
فضائی کارروائیاں
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فضائی کارروائیوں کے دوران افغانستان بھر میں 62 مختلف مقامات کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا، جہاں دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور عسکری تنصیبات کو نقصان پہنچایا گیا۔ آپریشن کے مقاصد کے حصول کے لیے کارروائیاں جاری ہیں اور سکیورٹی فورسز دشمن کے خلاف مؤثر حکمت عملی کے ساتھ پیش قدمی کر رہی ہیں۔
خلاصہ
✅Operation Ghazb lil Haq
✅Update 1600 hours 6 March✅Summary of Afghan Taliban losses
▪️527 Killed,
▪️755+ Injured
▪️237 Check posts destroyed
▪️38 Posts captured & destroyed
▪️205 tanks, armoured vehicles, artillery guns destroyed
▪️62 locations across Afghanistan…— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) March 6, 2026








