ایران کے شہر میناب میں سکول کی عمارت ممکنہ طور پر امریکی حملے کا نشانہ بنی، امریکی اخبار
میناب میں سکول پر حملہ
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوری2023 میں جنوبی ایران کے شہر میناب میں 28 فروری کو ایک سکول پر ہونے والا حملہ ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں میں شہری ہلاکتوں کا اب تک کا سب سے مہلک واقعہ قرار دیا جا رہا ہے جس میں 175 طلبہ شہید ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزرا، حکومتی شخصیات اور اعلیٰ سرکاری افسران سمیت ہزاروں پاکستانیوں کا تمام ڈیٹا انٹرنیٹ پر فروخت ہونے کا انکشاف
حملے کی ذمہ داری
اس حملے کی ذمہ داری اب تک کسی فریق نے قبول نہیں کی تاہم امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق سیٹلائٹ تصاویر، سوشل میڈیا پوسٹس اور تصدیق شدہ ویڈیوز سے ظاہر ہوتا ہے کہ سکول کی عمارت کو باقاعدہ نشانہ بنایا گیا۔
حملے کے دوران کی صورتحال
یہ حملہ اس وقت ہوا جب قریب واقع ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے زیرِ انتظام بحری اڈے کو بھی نشانہ بنایا جا رہا تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکام کی جانب سے آبنائے ہرمز کے قریب بحری اہداف پر حملوں کے اعتراف کے بعد اس امکان کو تقویت ملتی ہے کہ سکول پر حملہ امریکی کارروائی کا حصہ ہو سکتا ہے۔








