وزیر اعظم شہباز شریف کی وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی رہائش گاہ آمد، خیریت دریافت کی
وزیراعظم کی وفاقی وزیر داخلہ سے ملاقات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی رہائش گاہ پر پہنچ کر ان کی خیریت دریافت کی۔
یہ بھی پڑھیں: ہاتھوں میں ہاتھ، چہروں پر مسکراہٹیں، پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کی سیاسی قیادت کی تصاویر وائرل، چہل قدمی بھی کی
زخمی وفاقی وزیر داخلہ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی گزشتہ اتوار اسلام آباد میں مظاہرین سے بات چیت کے دوران زخمی ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: خوشاب میں غیرت کے نام پر ایک اور جوڑا قتل
ملکی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملک کی داخلی سیکیورٹی اور عمومی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محسن نقوی نے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کیے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے داخلی سلامتی کے حوالے سے کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ہدایات
اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ انہوں نے پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس ضمن میں واضح ہدایات جاری کر دی ہیں اور وہ ذاتی طور پر سیکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔








