ایران کے ساتھ کسی بھی قسم کا معاہدہ صرف اسی صورت ممکن ہوگا جب وہ غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈال دے، ٹرمپ کا اعلان
ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات پر مؤقف
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ممکنہ مذاکرات اور جنگی کشیدگی کے تناظر میں ایک سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ کسی بھی قسم کا معاہدہ صرف اسی صورت ممکن ہوگا جب وہ غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈال دے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی اور امریکی حملوں میں جو بھی شامل ہے، وہ ایرانی فوج کا جائز ہدف ہے: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی
ایران کو سرنڈر کرنے کی شرط
ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ کسی قسم کی ڈیل یا مفاہمت اس وقت تک ممکن نہیں جب تک تہران مکمل اور غیر مشروط سرنڈر نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایران ایسا کرتا ہے اور وہاں ایک قابلِ قبول اور بہتر قیادت سامنے آتی ہے تو امریکہ اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر ایران کو تباہی کے دہانے سے واپس لانے کے لیے بھرپور کوشش کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سعودیہ کا دفاعی معاہدہ، عالمی میڈیا نے پیشرفت کو خطے کے لیے اہم قرار دے دیا
ایران کی معیشت کی بحالی
ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ایران کی معیشت کو دوبارہ مضبوط بنانے میں کردار ادا کریں گے اور اسے پہلے سے زیادہ بڑی، بہتر اور طاقتور اقتصادی قوت بنانے کے لیے کام کریں گے۔ ان کے مطابق ایران کے عوام کے لیے مستقبل میں ایک بہتر اور مستحکم دور ممکن ہے۔
ایران کے مستقبل کے بارے میں ٹرمپ کا نعرہ
اپنے بیان کے اختتام پر ٹرمپ نے نعرے کے انداز میں کہا کہ “ایران کا مستقبل عظیم ہوگا” اور ساتھ ہی انہوں نے “میک ایران گریٹ اگین (MIGA)” کا جملہ بھی استعمال کیا، جو ان کے مشہور سیاسی نعرے “میک امریکہ گریٹ اگین” کی طرز پر دیا گیا۔







