ہالی ووڈ کے معروف اداکار ڈوین جانسن ’’دی راک‘‘ کی مبینہ افطار تقریب میں شرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ڈوین جانسن کی افطار تقریب کی ویڈیو وائرل
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہالی ووڈ کے معروف اداکار ڈوین جانسن، جنہیں ’’دی راک‘‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، کی مبینہ افطار تقریب میں شرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ اس ویڈیو پر صارفین کے متضاد تبصرے سامنے آرہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کی شمالی بحیرۂ عرب میں جامع بحری مشق، ایل وائے 80 این ایئر ڈیفنس میزائل کا ہدف کو نشانہ بنانے کا کامیاب تجربہ
اسلام قبول کرنے کی قیاس آرائیاں
ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ اداکارہ نے اسلام قبول کرلیا ہے۔ کئی سوشل میڈیا صارفین اس منظر کو رمضان کے احترام کی علامت قرار دے رہے ہیں۔
ویڈیو کی سچائی پر سوالات
بعض افراد نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ یہ ویڈیو حقیقی نہیں بلکہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔
American actor Dwayne Johnson's Iftar party video goes viral! pic.twitter.com/HvyeGUiu2D
— International Relations (@Intl_Relations0) March 6, 2026








