نہ سیز فائر، نہ مذاکرات، امریکہ کو کوئی کال نہیں کی، ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی صدر کے دعوے کی تردید کردی
ایران کا ٹرمپ کے دعوے کی تردید
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران نے ڈیل کے لیے امریکہ کو فون کال کرنے کے امریکی صدر ٹرمپ کے دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے بیان میں امریکہ کو کال کرنے کی خبروں کی تردید کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے احتجاج سے قبل حکومت کا بڑا اقدام
عباس عراقچی کا بیان
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ نہ سیز فائر، نہ مذاکرات، امریکہ کو کوئی کال نہیں کی گئی۔ انہوں نے ایرانی سرزمین پر امریکی فوجی بوٹس کے سوال کا مستحکم لہجے میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایران تیار ہے، ایسا کرنا امریکہ کے لیے بڑی تباہی کا باعث ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: 18 قیراط سونے سے بنا کموڈ ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر میں فروخت
ایرانی صدر کی رائے
دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ کچھ ممالک نے ثالثی کی کوششیں شروع کردی ہیں، لیکن یہ کوششیں امریکہ اور اسرائیل پر مرکوز ہونی چاہییں، جنہوں نے اس تنازع کو بھڑکایا ہے۔ ایران خطے میں پائیدار امن کا خواہاں ہے۔
ٹرمپ کا بیان
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران نے ڈیل کے لیے کال کی لیکن ہم نے کہا کہ اب بہت دیر ہو گئی ہے۔








