خیبرپختونخوا کراٹے ٹیم کے حالیہ دورہ روس کے دوران چند کھلاڑیوں کے مبینہ طور پر غائب ہونے کی اطلاعات ، ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کر دیں

پشاور میں کراٹے ٹیم کے کھلاڑیوں کا غائب ہونا

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کراٹے ٹیم کے حالیہ دورہ روس کے دوران چند کھلاڑیوں کے مبینہ طور پر غائب ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس پر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا بجلی سستی کرنے کا پلان سامنے آگیا

ایف آئی اے کی تحقیقات کی شروعات

سما ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے موصولہ شکایت میں بتایا گیا ہے کہ ماسکو میں منعقد ہونے والے نیشن کپ کراٹے ٹورنامنٹ کے دوران ٹیم کے چند کھلاڑی اور اراکین مبینہ طور پر غائب ہوگئے۔شکایت میں یہ بھی الزام عائد کیا گیا ہے کہ ٹیم میں غیر متعلقہ افراد کو شامل کر کے انہیں یورپ فرار کرانے کی کوشش کی گئی۔حکام کے مطابق لنڈی کوتل، ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے کچھ کوچز اور اراکین کے حوالے سے بھی تحقیقات جاری ہیں۔

تمام اراکین کی جانچ پڑتال

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ماسکو ایونٹ میں شرکت کرنے والی ٹیم کے تمام اراکین کی مکمل جانچ پڑتال کی جائے گی۔تمام کھلاڑیوں اور ٹیم اراکین سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی اور اگر کسی بھی قسم کی بے ضابطگی یا انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے شواہد ملے تو ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...