آج رات 12 بجے سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 30 سے 50 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باعث ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 30 سے 50 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش سے دلہنوں کی خریدوفروخت، چین نے اپنے شدید کنواروں کو خبردار کردیا
اجلاس کی تفصیلات
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق ایک اجلاس ہوا جس میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر اور عالمی قیمتوں میں اضافے کا جائزہ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما کنول شوذب کی مبینہ ویڈیو لیک ہو گئی
شرکت کرنے والے اعلیٰ حکام
اجلاس میں وزیر خزانہ، وزیر پٹرولیم، وزیر تجارت اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اوگرا، پارکو اور دوسرے اداروں نے پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر پر بریفنگ دی۔
قیمتوں میں اضافے کے امکانات
ذرائع کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے پیشِ نظر ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 30 سے 50 روپے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے۔ اگر قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے تو اس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہونے کا امکان ہے۔








