ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
جو لوگ ان دِنوں تھوڑی سی محنت کر لیں گے اور اپنی تمام توجہ روزگار پر رکھیں گے وہ انشاءاللہ بڑی کامیابی حاصل کر لیںگے۔ آج ایک اچھا دن رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: فلموں سے متاثر ہوکر وارداتیں کرنے والا بینک ڈکیتی کا ملزم گرفتار
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جس طرح سے ممکن ہو اپنی تمام توجہ روزگار پر رکھیں اس طرح آپ کو وہ فائدہ بھی ملے گا جو آپ کی نظروں سے دور تھا، مستقبل کے حوالے سے بھی اہم خبر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے دورے پر آئے سفارتکاروں پر فائرنگ کردی
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کو وہ سب کچھ ملے گا جس کی تمنا کی جا رہی ہے مگر سب سیدھے راستے سے۔ آپ نے اگر شاٹ کٹ راستہ اختیار کیا تو آپ کے لئے مشکل ہو جائے گی، یہ بڑی وارننگ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ نے 2015 سے 2025 تک کے سال تاریخ کے گرم ترین قرار دے دیئے۔
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ سب کچھ حاصل کر سکتے ہیں جو چاہ رہے ہیں لیکن آپ اُلٹے سیدھے کاموں سے باہر ہی نکلتے اور خاص طور پر موبائل کی جان نہیں چھوڑ رہے جو فساد کی جڑ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ نے ایران امریکا کشیدگی کے باعث قطر میں لڑاکا طیارے تعینات کر دیے
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
نوکری کی تبدیلی کے اشارے بھی موصول ہو رہے ہیں اور جس بھی کوشش میں تھے وہ کامیاب ہوتی دکھائی دیتی ہے، ان دِنوں ضرورت کے تحت رقم کا حصول ممکن ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایسا ماحول تخلیق کرنا ہوگا جہاں ہر فرد کو اس کے حقوق ملیں،بیرسٹر امجد ملک
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کو جس بھی مسئلے میں مشکل ہے پھر وہ چاہے انکوائری، مقدمے بازی یا دشمنی وغیرہ ان سب میں انشاءاللہ فتح حاصل ہو گی اور آپ کا دردِ سر مسئلہ حل ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین تک رقوم پہنچانے کے لیے 6 بینک سالانہ ساڑھے 4 ارب روپے سروس چارجز وصول کرتے ہیں، حکام
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
اللہ پاک نے چاہا تو آج ایک اچھا دن ثابت ہو گا آپ اللہ کا نام لے کر جس کام میں ہاتھ ڈالیں گے وہ ہو جائے گا اور پریشانی جو بھی ہے وہ کم ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ پر پالیسی مذاکرات کل شروع، 23 مئی تک جاری رہیں گے
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آج آپ کو کسی جگہ سے پیسوں کا حصول ممکن ہو گا آپ جس طرف اُمید لگا کر بیٹھے ہوئے تھے وہ بھی پوری ہو سکے گی اور آج پرانے کسی عزیز سے صلح ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
ایک بڑی ذمہ داری سے اب جلد نجات ملنے والی ہے جو لوگ کسی بھی مسئلے کی وجہ سے روزگار کو خراب کئے ہوئے تھے انشاءاللہ اب وہ سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ: تمام تر کوششوں کے باوجود ٹریفک پولیس وائرل چاچا کے سائز کا ہیلمٹ نہ مہیا کر سکی،DSP مبشر قادر کا ہیلمٹ کے لیے خصوصی ٹیم لاہور روانہ کرنے کا اعلان
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
ایک اہم ضرورت انشاءاللہ پوری ہو گی اور جو رکاوٹ کل تک تنگ کر رہی تھی وہ آج دور ہو سکتی ہے آج کا دن آپ کو کچھ رقم بھی دِلا سکتا ہے غیر متوقع۔
یہ بھی پڑھیں: بورڈ آف پیس سے زیادہ توقعات نہیں، ترکیہ
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ اپنے ذہن کو صاف رکھیں عمر کا خیال کریں اور سچی توبہ کر کے اپنے اللہ کی طرف لوٹ آئیں، انشاءاللہ سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا بس قبلہ فوری طور پر بدلیں۔
سیارہ مشتری
19 فروری سے 20 مارچ
آپ ہر معاملے کو لے کر ضرورت سے زیادہ پریشان ہوتے ہیں اللہ پاک پر بھروسہ کرتے ہی نہیں ہیں یہ صرف توکل کی کمی ہے450 مرتبہ حسبنا اللہ و نعم الوکیل روزانہ پڑھا کریں۔








