15 سال کی تھی جب ٹرمپ نے زیادتی کی کوشش کی، نئی ایپسٹین فائلز میں امریکی صدر پر خاتون سے زیادتی کا الزام
نئی فائلز میں امریکی صدر پر الزامات
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) خواتین اور بچوں سے جنسی استحصال کے حوالے سے بدنام زمانہ امریکی جیفری ایپسٹین سے جڑی نئی فائلز میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ایک خاتون سے جنسی زیادتی کا الزام سامنے آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمتوں کو پھر پرَ لگ گئے، فی تولہ قیمت میں بڑااضافہ
الزام کی تفصیلات
برطانوی اخبار کے مطابق ایف بی آئی کی جاری کردہ نئی فائلز سے پتہ چلتا ہے کہ ایک خاتون نے ٹرمپ پر الزام لگایا کہ انہوں نے 80 کی دہائی میں اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔
یہ بھی پڑھیں: مائنس ون یعنی الطاف حسین فارمولہ، نہیں تو پھر پوری پی ٹی آئی مائنس، فیصل واوڈا
خاتون کی شناخت
خاتون کے مطابق تب اس کی عمر 13 سے 15 سال کے درمیان تھی، جیفری ایپسٹین اسے ایک امیر شخص سے ملوانے لے گیا، جسے اس نے بعد میں ڈونلڈ ٹرمپ کے طور پر شناخت کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ کا سندھ سیکریٹریٹ کا غیراعلانیہ دورہ، غیرحاضری پر 6 سیکریٹریز سے باز پرس کا حکم
واقعہ کی تفصیل
خاتون نے بتایا کہ ٹرمپ نے کمرے میں موجود دوسرے لوگوں کو باہر جانے کو کہا، جس کے بعد ٹرمپ نے خاتون کو زبردستی جنسی عمل پر مجبور کرنے کی کوشش کی۔ خاتون نے مزاحمت کی اور ٹرمپ کو جسم کے ایک حصے پر کاٹ لیا۔
ٹرمپ کا رد عمل
خاتون کے مطابق ٹرمپ نے غصے میں آ کر اس کے بال کھینچے اور مکا مارا، دوسری جانب ٹرمپ نے کسی بھی غلط کام کی تردید کر دی ہے۔








