کبیروالا، بجلی چوروں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا
خانیوال میں بجلی چوروں کے خلاف کاروائی
خانیوال (ویب ڈیسک) کبیروالا میں بجلی چوروں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ہے۔ نواحی علاقہ 5 کسی میں صفدر اعوان نامی شخص کی بجلی چوری کے لیے لگائی گئی 5 مبینہ کنڈیاں پکڑی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: 5 اگست کا احتجاج آغاز سے پہلے ہی فلاپ ہو گیا، عظمیٰ بخاری
چوری کی تفصیلات
حکام کے مطابق، مبینہ بجلی چور نے میٹر میں ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر ٹیوب ویل چلا رہا تھا، جس کے نتیجے میں واپڈا کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا۔ ملزم پہلے بھی بجلی چوری اور سرکاری لکڑ چوری کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے، اور ملزم کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔
حکام کی یقین دہانی
حکام کا کہنا ہے کہ ریکارڈ یافتہ بجلی چور کسی رعائت کا مستحق نہیں ہے، اور بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔








