ٹرمپ انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالر کے بم فروخت کرنے کی منظوری دیدی
ٹرمپ انتظامیہ کی بم فروخت کی منظوری
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹرمپ انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالر کے بم فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو بنتے اپنی آنکھوں سے دیکھا، چلڈرن مسلم لیگ بنائی، بَٹ کے رہے گا ہندوستان، بن کے رہے گا پاکستان“کے نعرے لگاتے رہے
کانگریس کو نظرانداز کرنا
ٹرمپ انتظامیہ نے ایک بار پھر کانگریس کو نظرانداز کرتے ہوئے اسرائیل کو 151 ملین ڈالر کے بم فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔ امریکی محکمہ خارجہ نے انوکھی منطق پیش کی کہ ہنگامی صورتحال کے باعث فوری منظوری ضروری تھی۔
یہ بھی پڑھیں: غیر قانونی سمز کی روک تھام کے لیے پی ٹی اے رولز بنائے، لاہور ہائی کورٹ
جدید ہتھیاروں کی پیداوار میں اضافہ
دوسری جانب امریکی اسلحہ ساز کمپنیوں نے جدید ہتھیاروں کی پیداوار 4 گنا بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکی دفاعی کمپنیوں نے جدید ہتھیاروں کی تیاری بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ہتھیاروں کا ذخیرہ
ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق، امریکا کے پاس کم درجے کے ہتھیاروں کا تقریباً لامحدود ذخیرہ موجود ہے جبکہ یہ کم درجے کے ہتھیار ایران جنگ میں استعمال ہو رہے ہیں۔








