انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا فیصلہ جاری کر دیا
انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت نے 47 اشتہاری ملزمان کو 10، 10 سال قید اور 5، 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
ملزمان کی جائیداد ضبط
تفصیلات کے مطابق عدالت نے ملزمان کی جائیداد بھی ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ ملزمان عمر ایوب، زرتاج گل، مراد سعید، شبلی فراز، حماد اظہر، کنول شوذب اور راشد شفیق شامل ہیں۔








