15 سال کی تھی جب ٹرمپ نے زیادتی کی کوشش کی، نئی ایپسٹین فائلز میں امریکی صدر پر خاتون سے زیادتی کا الزام
نئی فائلز میں جنسی استحصال کے الزامات
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) خواتین اور بچوں سے جنسی استحصال کے حوالے سے بدنام زمانہ امریکی جیفری ایپسٹین سے جڑی نئی فائلز میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ایک خاتون سے جنسی زیادتی کا الزام سامنے آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائی کورٹ کی سی ڈی اے کو آئندہ سماعت تک متاثرہ شہری کو پلاٹ کا قبضہ دینے کی ہدایت
ایف بی آئی کی تحقیقات
برطانوی اخبار کے مطابق ایف بی آئی کی جاری کردہ نئی فائلز سے پتہ چلتا ہے کہ ایک خاتون نے ٹرمپ پر الزام لگایا کہ انھوں نے 80 کی دہائی میں اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں 11 ہزار 700 روپے اضافہ
خاتون کی گواہی
خاتون کے مطابق تب اس کی عمر 13 سے 15 سال کے درمیان تھی، جیفری ایپسٹین اسے ایک امیر شخص سے ملوانے لے گیا، جسے اس نے بعد میں ڈونلڈ ٹرمپ کے طور پر شناخت کیا۔
یہ بھی پڑھیں: آواران میں سینئر صحافی لطیف بلوچ کو اپنے گھر میں قتل کردیا گیا
واقعے کی تفصیلات
خاتون نے بتایا کہ ٹرمپ نے کمرے میں موجود دوسرے لوگوں کو باہر جانے کو کہا جس کے بعد ٹرمپ نے خاتون کو زبردستی جنسی عمل پر مجبور کرنے کی کوشش کی۔ خاتون نے مزاحمت کی اور ٹرمپ کو جسم کے ایک حصے پر کاٹ لیا۔
ٹرمپ کا انکار
خاتون کے مطابق ٹرمپ نے غصے میں آ کر اس کے بال کھینچے اور مکا مارا، دوسری جانب ٹرمپ نے کسی بھی غلط کام کی تردید کر دی ہے۔








