متحدہ عرب امارات اور کویت میں امریکی تنصیبات پر بڑے پیمانے پر میزائل و ڈرون حملے کیے: پاسداران انقلاب

پاسدارانِ انقلاب کے دعوے

لاہور (ویب ڈیسک) پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور کویت میں امریکی تنصیبات پر بڑے پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے ہیں، جن میں ریڈار سسٹمز، ایندھن ذخیرہ کرنے کی سہولیات اور رن ویز کو نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: یہ دل توڑنے والا منظر اور بڑا سرپرائز تھا، جس احساس برتری کے ساتھ سرکاری ملازمت میں داخل ہوا تھا اس کا پارہ دوسری بار صفر سے نیچے گر گیا تھا۔

تازہ آپریشن کی تفصیلات

بی سی سی کے مطابق پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آپریشن کے تازہ فیز میں نئی جنریشن کے میزائل اور ڈرونز استعمال کیے گئے، اور ان حملوں کا ہدف امریکی پوزیشنز تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: سفارتکاری کے میدان میں تاریخ ساز کردار ادا کرنے والی بہادر خواتین قوم کا سرمایہ ہیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز

یو اے ای کا الظفرہ ایئربیس

ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق اہم ترین ہدف یو اے ای کا الظفرہ ایئربیس تھا، جہاں درست نشانہ لگانے والے میزائل اور ڈرونز نے جدید ریڈار سسٹم، ایم کیو-9 ڈرونز کے ہینگرز اور امریکی جاسوس طیاروں (یو-2) سے متعلقہ سہولیات کو تباہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ 2کیس؛بشریٰ بی بی کی عدم پیشی، ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

کویت کی صورتحال

پاسدارانِ انقلاب نے مزید کہا کہ کویت کے علی السالم ایئربیس پر بھی کروز اور بیلسٹک میزائلوں سے شدید حملے کیے گئے، جن میں ریڈار سسٹمز، ایندھن ذخیرہ کرنے کی تنصیبات اور امریکی طیاروں کے استعمال کے لیے دو رن ویز کو نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کی دعوت، ایرانی صدر مسعود پزشکیان اتوار کو پاکستان آئیں گے

اسرائیلی فوج کی کارروائیاں

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ’80 سے زیادہ لڑاکا طیاروں‘ نے سنیچر کے روز تہران اور وسطی ایران میں فوجی مقامات، میزائل لانچنگ پیڈز اور دیگر اہداف پر حملے کیے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اگلے 24 سے 48 گھنٹے میں حملہ کرے گا، انٹرنیشنل میڈیا کی تہلکہ خیز رپورٹ

ایران کے انفراسٹرکچر پر فضائی حملے

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایران کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کے لیے ’ایک اضافی مرحلے کے فضائی حملے‘ مکمل کر لیے ہیں۔ فوج کے مطابق ان کارروائیوں میں 80 سے زائد اسرائیلی فضائیہ کے لڑاکا طیارے شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا نواز شریف کو ہی آگے بڑھنا ہوگا؟

حملوں کے نتائج

اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان حملوں میں کئی فوجی مقامات کو نشانہ بنایا گیا، جن میں پاسدارانِ انقلاب کی مرکزی فوجی یونیورسٹی امام حسین یونیورسٹی بھی شامل ہے، جہاں افسران کی تربیت کی جاتی تھی۔

ایرانی میزائل یونٹ کا نشانہ

مزید بتایا گیا کہ ایرانی میزائل یونٹ کے ایک ذخیرہ گاہ اور ایک زیرِ زمین بیلسٹک میزائل مرکز کو بھی نشانہ بنایا گیا، جہاں سیکڑوں اہلکار موجود تھے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...