15 سال کی تھی جب ٹرمپ نے زیادتی کی کوشش کی، نئی ایپسٹین فائلز میں امریکی صدر پر خاتون سے زیادتی کا الزام
جیفری ایپسٹین سے جڑی نئی فائلز
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) خواتین اور بچوں سے جنسی استحصال کے حوالے سے بدنام زمانہ امریکی جیفری اپیسٹین سے جڑی نئی فائلز میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ایک خاتون سے جنسی زیادتی کا الزام سامنے آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کرکٹر وسیم اکرم کے تعاون سے ہیمانی نے ہربل ویلنس برانڈ “ڈاکٹر ہربلسٹ” لانچ کر دیا
بلااشتعال الزامات
برطانوی اخبار کے مطابق ایف بی آئی کی جاری کردہ نئی فائلز سے پتہ چلتا ہے کہ ایک خاتون نے ٹرمپ پر الزام لگایا کہ انھوں نے 80 کی دہائی میں اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں موسلادھار بارش، آندھی اور ژالہ باری کا امکان، الرٹ جاری
خاتون کا بیان
خاتون کے مطابق تب اس کی عمر 13 سے 15 سال کے درمیان تھی، جیفری ایپسٹین اسے ایک امیر شخص سے ملوانے لے گیا، جسے اس نے بعد میں ڈونلڈ ٹرمپ کے طور پر شناخت کیا۔
یہ بھی پڑھیں: جسٹن بیبر کی اہلیہ کا 3 سال قبل شروع کیا گیا میک اپ برانڈ ایک ارب ڈالر میں فروخت
ذاتی تشدد کا واقعہ
خاتون نے بتایا کہ ٹرمپ نے کمرے میں موجود دوسرے لوگوں کو باہر جانے کو کہا، جس کے بعد ٹرمپ نے خاتون کو زبردستی جنسی عمل پر مجبور کرنے کی کوشش کی۔ خاتون نے مزاحمت کی اور ٹرمپ کو جسم کے ایک حصے پر کاٹ لیا۔
ٹرمپ کی تردید
خاتون کے مطابق ٹرمپ نے غصے میں آ کر اس کے بال کھینچے اور مکا مارا، دوسری جانب ٹرمپ نے کسی بھی غلط کام کی تردید کر دی ہے۔








