پٹرولیم مصنوعات کا معاملہ، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی پیرا کو ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ‘زیرو ٹالرینس’ کی ہدایت
پنجاب حکومت کی سختی کا اعلان
لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے واضح کیا ہے کہ گلف ریجن کی جنگ کا بہانہ بنا کر عوام کی جیب پر ڈاکہ ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ حکومت کا دعویٰ ہے کہ پنجاب میں پٹرولیم مصنوعات کا وافر ذخیرہ موجود ہے، عوام کو افواہوں پر کان نہ دھرنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بنوں میں فورسز کے قافلے پر فتنہ الخوارج کا حملہ، پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید
ذخیرہ اندوزی کے خلاف اقدامات
حکومت نے مصنوعی قلت کا شوشہ چھوڑنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کے ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس کا حکم وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے جاری کیا ہے۔ پنجاب انفورسنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (PERA) بھی متحرک ہو چکی ہے۔
کریک ڈاؤن کی ہدایت
مزید یہ بھی کہا گیا ہے کہ منافع خوری کے لئے مصنوعی قلت پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔ ملوث پمپس کو سیل کیا جائے گا، اور ان کے لائسنس منسوخ کیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پیرا کو ذخیرہ اندوزوں کے خلاف 'زیرو ٹالرینس' کی ہدایت دی ہے اور فیلڈ افسران کو پٹرول پمپس کی سخت مانیٹرنگ کا حکم بھی دیا گیا ہے۔








