بھارت میں تیل کی قیمت نہیں بڑھائی گئی، پھر پاکستان میں قیمتیں بڑھانے کی اتنی جلدی کیوں؟ غریدہ فاروقی نے سوال اٹھا دیا

پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے اعلان کے بعد اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے بھی سوال اٹھا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کے بعد لاہور میں غذائی دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

سوشل میڈیا پر سوالات

سوشل میڈیا سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر غریدہ فاروقی نے لکھا کہ آبنائے ہرمز کی بندش سے جو عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھی ہیں، لیکن حیرت انگیز طور پر بھارت جو 80 فیصد سے زیادہ تیل آبنائے ہرمز کے راستے حاصل کرتا ہے، وہاں تیل کی قیمت نہیں بڑھائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: مودی کون ہوتا ہے سندور دینے والا، اپنی بیوی کو بھیجے؟

چین اور جاپان کی مثالیں

دوسرا بڑا ملک چین ہے جو 40% تیل آبنائے ہرمز کے ذریعے حاصل کرتا ہے، چین میں بھی تیل کی قیمت نہیں بڑھی اور آج تک ایک ڈالر (280 پاکستانی روپے) کے برابر ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ایک اور بڑا ملک جاپان ہے جو 90% تیل آبنائے ہرمز کے راستے حاصل کرتا ہے، وہاں بھی چین کی طرح پٹرول ایک ڈالر (یعنی 280 پاکستانی روپوں) سے بھی کم دستیاب ہے اور قیمت ابھی تک نہیں بڑھی۔

یہ بھی پڑھیں: مضبوط، شفاف اور منصفانہ مالیاتی نظام کا قیام ویژن ہے: مریم نواز

پاکستان میں قیمتوں کا مسئلہ

تو پھر پاکستان میں قیمتیں بڑھانے کی اتنی جلدی کیوں جبکہ حکومت نے خود کہا کہ کم از کم ایک ماہ کا سٹاک موجود ہے (جو ظاہر ہے گزشتہ قیمت پر خریدا گیا)؟

ایڈجسٹمنٹ یا منصوبہ بندی؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر نئے سٹاک کی خریداری کیلئے قیمت ایڈجسٹ کی گئی تو کم از کم کچھ دن/ہفتے تو انتظار کیا جا سکتا تھا یا پھر ایران جنگ کی آڑ میں کسی کا “پیسے بناؤ کھانچے” کا پلان تشکیل دیا گیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...