15سال کی تھی جب ٹرمپ نے زیادتی کی کوشش کی، نئی ایپسٹین فائلز میں امریکی صدر پر خاتون سے زیادتی کا الزام
نئی فائلز میں الزام
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) خواتین اور بچوں سے جنسی استحصال کے حوالے سے بدنام زمانہ امریکی جیفری اپیسٹین سے جڑی نئی فائلز میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ایک خاتون سے جنسی زیادتی کا الزام سامنے آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی فضائیہ اندرونی ناکامیوں، تکنیکی خرابیوں اور غیر پیشہ ورانہ کارکردگی کا شکار، ہیلی کاپٹر حادثات میں اضافہ، فضائی سروسز پر سنگین سوال اٹھ گئے
80 کی دہائی کا واقعہ
برطانوی اخبار کے مطابق ایف بی آئی کی جاری کردہ نئی فائلز سے پتہ چلتا ہے کہ ایک خاتون نے ٹرمپ پر الزام لگایا کہ انھوں نے 80 کی دہائی میں اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔
یہ بھی پڑھیں: کینسر کے علاج کیلئے سابق امریکی صدر جوبائیڈن کی سرجری
متاثرہ خاتون کی گواہی
خاتون کے مطابق تب اس کی عمر 13 سے 15 سال کے درمیان تھی، جیفری ایپسٹین اسے ایک امیر شخص سے ملوانے لے گیا، جسے اس نے بعد میں ڈونلڈ ٹرمپ کے طور پر شناخت کیا۔
یہ بھی پڑھیں: مفت 2 جی بی انٹرنیٹ اور 200 منٹس حاصل کرنے کا طریقہ جانئے
دفاعی کارروائی
خاتون نے بتایا کہ ٹرمپ نے کمرے میں موجود دوسرے لوگوں کو باہر جانے کو کہا جس کے بعد ٹرمپ نے خاتون کو زبردستی جنسی عمل پر مجبور کرنے کی کوشش کی۔ خاتون نے مزاحمت کی اور ٹرمپ کو جسم کے ایک حصے پر کاٹ لیا۔
متضاد دعوے
خاتون کے مطابق ٹرمپ نے غصے میں آ کر اس کے بال کھینچے اور مکا مارا، دوسری جانب ٹرمپ نے کسی بھی غلط کام کی تردید کر دی ہے۔








