ڈیزل مہنگاہونے پر ریلوے نے بھی کرائے بڑھا دیئے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافے کے بعد ریلوے نے بھی کرایوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کر دیاہے ۔
یہ بھی پڑھیں: گارڈ نہ گاڑی، حملے کے بعد سیف علی خان کا چونکا دینے والا انداز، موٹر سائیکل پر نکل آئے
کرایوں میں طے شدہ اضافہ
ترجمان ریلوے کے مطابق اکانومی کلاس کے کرایوں میں 5 فیصد ، اے سی کلاسز کے کرایوں میں 10 فیصد جبکہ مال گاڑیوں کے کرائے میں 20 فیصد تک اضافہ کر دیا گیاہے۔
اطلاق کی تاریخ
کرایوں میں اضافے کا اطلاق 9 مارچ سے ہوگا، کرایوں میں اضافہ پہلے سے کی گئی بکنگ پر نہیں ہوگا۔








