پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر پیپلز پارٹی کا رد عمل آ گیا
پیپلز پارٹی کا پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر رد عمل
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیٹرول یکمشت 55 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے پر پیپلز پارٹی کا رد عمل آ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کا ذوالفقار بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کو 2ہفتوں میں ایم ڈی کیٹ امتحان لینے کا حکم
پیپلز پارٹی کی مخالفت
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پیٹرول یکمشت 55 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کو پیپلز پارٹی مسترد کرتی ہے۔ ہماری جماعت پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے خلاف پارلیمنٹ میں آواز اٹھائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: وفاق اور خیبرپختونخوا کے درمیان ورکنگ ریلیشن قائم ہو رہا ہے، جو خوش آئند بات ہے، وزیر دفاع
عید کی خوشیوں پر اثر
’’جنگ‘‘ کے مطابق اپنے بیان میں راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ ماہِ مقدس میں پیٹرول کی قیمت میں اضافے سے عوام کی عید کی خوشیاں ماند پڑ جائیں گی۔ حکومت کو قیمتوں میں اضافے سے قبل عوام کو متبادل ریلیف کا پروگرام دینا چاہیے تھا۔
حکومت کی ذمہ داری
انہوں نے مزید کہا کہ پیٹرول مہنگا کرنے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جانا چاہیے تھا۔ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔ حکومت گورننس مانیٹرنگ سیل قائم کرے۔








