وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حالیہ عالمی تناظر میں ملکی معاشی صورتحال پر جائزہ اجلاس، اہم امور پر بریفنگ
اجلاس کا پس منظر
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت حالیہ عالمی تناظر میں ملکی معاشی صورتحال پر جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں عالمی سطح پر حالیہ کشیدگی اور اسکے خطے پر پڑنے والے معاشی اثرات پر بریفنگ دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: جہلم میں مبینہ طور پر موبائل فون رکھنے کے الزام پر بہو کو سسرالیوں نے بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
اجلاس کی تفصیلات
یہ بھی پڑھیں: الیکٹریکل گاڑیوں کے حوالے سے اہم فیصلہ
وزیرِ اعظم کی ہدایات
وزیرِ اعظم نے کشیدگی کی وجہ سے عالمی سطح پر موجودہ معاشی دباؤ کے پیش نظر سادگی و بچت پر مبنی لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت کی۔ وزیر اعظم نے کمیٹی کو آئندہ 48 گھنٹوں میں اس حوالے سے قابل عمل تجاویز پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ؛بانی اور بشریٰ بی بی کا توشہ خانہ ٹو کیس کا ٹرائل رکوانے کیلئے عدالت سے رجوع
عوامی ریلیف کی اہمیت
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ لائحہ عمل میں عوام پر نہ صرف بوجھ کم سے کم ہو بلکہ عوامی ریلیف کو اولین ترجیح دی جائے۔ وزیرِ اعظم کو اس حوالے سے فعال کمیٹی کی بریفنگ دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں لڑکے لاڈ پیار کی وجہ سے کام نہیں کرتے، انکی ٹریننگ ہونی چاہئے: اسما عباس
کمیٹی کی تشکیل
وزیر اعظم نے گزشتہ ہفتے سے ہی حالیہ کشیدگی کے عالمی سطح پر معاشی اثرات کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی تھی جو اس حوالے سے لائحہ عمل پر کام کر رہی تھی، جس کی وجہ سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کمی پیدا نہیں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی نائب صدر کا امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں شریک ایرانی وفد کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ
گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کمیٹی کی تجویز پر ہوا، جس میں عالمی سطح پر اضافے کا کم سے کم بوجھ صارفین پر منتقل کیا گیا۔ وزیرِ اعظم نے کمیٹی کو مزید فعال طور پر کام کرنے اور جلد از جلد اپنی عوام کے لیے سہل اور قابل عمل سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس: پاکستان کا ایران سے اظہارِ یکجہتی، حقِ دفاع کی حمایت
ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی
وزیر اعظم نے واضح ہدایت کی کہ جو پیٹرول پمپ یا کمپنی بھی مصنوعی قلت پیدا کرنے یا ذخیرہ اندوزی میں ملوث پائی گئی ہو، اس کو فوراً بند کیا جائے اور اس کا لائسنس منسوخ کرکے قانونی کارروائی کی جائے۔
صوبوں کا دورہ
وزیر اعظم نے وزیر خزانہ اور وزیر پیٹرولیم کو ہدایت کی کہ وہ چاروں صوبوں کا دورہ کریں اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر پیٹرولیم مصنوعات کی بچت اور ان کی عوام کو بلاتعطل فراہمی کے حوالے سے لائحہ عمل و منصوبہ بندی تیار کریں۔








