ایران جنگ سے متعلق متنازع بیانات، امریکی سینیٹر کھل کر بول پڑے
ایڈم شیف کا ٹرمپ انتظامیہ پر الزام
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے ڈیموکریٹ سینیٹر ایڈم شیف نے ایران جنگ کے معاملے پر بار بار مؤقف بدلنے والی ٹرمپ انتظامیہ کی قلعی کھول دی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور جنرل ہسپتال کے سرجنز نے شدید زخمی دل کی سرجری کرکے نوجوان کی جان بچالی
ایران کے نیوکلیئر پروگرام کا مؤقف
’’جیو نیوز‘‘ نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے حوالے سے بتایا کہ امریکہ کے ڈیموکریٹ سینیٹر ایڈم شیف نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے کہا تھا کہ ایران کا نیوکلیئر پروگرام ختم کردیا گیا ہے تاہم جنگ شروع ہونے سے پہلے یہ مؤقف بدل دیا گیا۔
مختلف بیانات کی تضاد
سینیٹر ایڈم شیف کا مزید کہنا تھا کہ ایک اہلکار کہتا ہے کہ ایران میں رجیم چینج ہدف ہے اور دوسرا کہتا ہے ایسا نہیں ہے۔








