اردن میں تباہ ہونے والے امریکی تھاڈ ریڈار سسٹم کی مالیت کتنے ملین ڈالرز تھی۔۔۔؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں

ایران کا امریکی تھاڈ ریڈار سسٹم پر حملہ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) اردن میں تباہ ہونے والے امریکی تھاڈ ریڈار سسٹم کی مالیت کتنے ملین ڈالرز تھی؟ اہم تفصیلات سامنے آئیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: رکشوں پر مکمل پابندی عائد کرنے کی منظوری، رانگ وے اور ون وہیلنگ پر بھاری جرمانے ہوں گے

سسٹم کی مالیت

تفصیلات کے مطابق، ایران نے امریکی تھاڈ ریڈار سسٹم کو تباہ کر دیا، جس کی مالیت تقریباً 300 ملین ڈالرز تھی۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ایک امریکی عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ ایران نے خلیجی خطے میں امریکی میزائل دفاعی نظام کی رہنمائی کے لیے استعمال ہونے والا تقریباً 300 ملین ڈالرز مالیت کا اہم ریڈار سسٹم تباہ کر دیا ہے۔ اس سے مستقبل کے ممکنہ حملوں کا مقابلہ کرنے کی علاقائی صلاحیت مزید دباؤ کا شکار ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی ٹیکس آمدنی پہلی ششماہی میں 227 ارب 85 کروڑ مقرر

حملے کی تفصیلات

’’جنگ‘‘ کے مطابق، سیٹلائٹ تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ RTX کارپوریشن کا تیار کردہ AN/TPY-2 ریڈار اور اس سے متعلق معاون آلات، جو امریکی تھاڈ میزائل دفاعی نظام کا حصہ ہیں، اردن کے موفق السلطی ایئر بیس پر جنگ کے ابتدائی دنوں میں تباہ ہو گئے۔

امریکی نشریاتی ادارے ’’سی این این‘‘ نے سیٹلائٹ تصاویر کا حوالہ دیتے ہوئے اس کی اطلاع دی تھی، جس کی اب ایک امریکی عہدیدار نے بھی تصدیق کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت پھر ملتوی، وجہ بھی سامنے آگئی

ایرانی حملوں کا جائزہ

تھنک ٹینک فاؤنڈیشن فار ڈیفنس آف ڈیموکریسیز کے اعداد و شمار کے مطابق، اردن میں ایران کے 2 حملوں کی اطلاعات سامنے آئیں تھیں، پہلا حملہ 28 فروری اور دوسرا 3 مارچ کو ہوا تھا۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق دونوں حملوں کو اس وقت ناکام بنا دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی لیبیا کے فوجی سربراہ سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

نتائج اور اثرات

ادارے کے سینٹر آن ملٹری اینڈ پولیٹیکل پاور کے نائب ڈائریکٹر، ریان بروبسٹ کے مطابق اگر تھاڈ ریڈار پر ایرانی حملہ واقعی کامیاب ہوا ہے تو اسے اب تک کے ایرانی حملوں میں سے ایک نمایاں کامیابی سمجھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکی فوج اور اس کے اتحادیوں کے پاس دیگر ریڈار نظام موجود ہیں جو فضائی اور میزائل دفاع کی کوریج جاری رکھ سکتے ہیں، جس سے کسی ایک ریڈار کے نقصان کے اثرات کو کسی حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔

موجودہ دفاعی صورتحال

AN/TPY-2 ریڈار کے تباہ ہونے کے بعد میزائل روکنے کی ذمے داری زیادہ تر پیٹریاٹ نظام پر منتقل ہو سکتی ہے، جبکہ PAC-3 میزائل پہلے ہی محدود تعداد میں دستیاب ہیں۔

امریکہ کے پاس دنیا بھر میں اس وقت 8 تھاڈ سسٹمز موجود ہیں، جن میں جنوبی کوریا اور گوام میں تعینات نظام بھی شامل ہیں۔

سینٹر فار سٹریٹیجک اینڈ انٹرنیشنل سٹڈیز کے مطابق، ایک تھاڈ بیٹری کی قیمت تقریباً 1 ارب ڈالرز ہوتی ہے، جبکہ تقریباً 300 ملین ڈالرز صرف ریڈار کی مالیت ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...