پاکستان نے بھارت اور اسرائیل کے سائبر حملوں کے توڑ کیلئے اینٹی وائرس تیارکرلیا
پاکستان کی سائبر سیکیورٹی میں پیشرفت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے سائبر سیکیورٹی کے میدان میں اہم پیشرفت کرتے ہوئے بھارت اور اسرائیل کی جانب سے سائبر حملوں کے توڑ کے لئے اینڈ پوائنٹ ڈیٹیکشن اینڈ رسپانس اینٹی وائرس تیار کر لیا ہے۔
اینڈ پوائنٹ ڈیٹیکشن اینڈ رسپانس سسٹم
’’جیو نیوز‘‘ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ای ڈی آر سسٹم تمام سرکاری کمپیوٹرز پر انسٹال بھی کر دیا گیا ہے جس کا مقصد ہیکنگ اور سائبر حملوں کی روک تھام ہے۔
سائبر حملوں کا پس منظر
خیال رہے کہ پاکستان پر ہونے والے زیادہ تر سائبر حملے بھارت یا پھر اسرائیل سے ہوتے ہیں۔








