پاکستان کے معروف فیملی وی لاگر رجب بٹ ایک بار پھر تنازع کی زد میں آگئے
پاکستانی فیملی وی لاگر رجب بٹ کا تنازع
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے معروف فیملی وی لاگر رجب بٹ ایک بار پھر تنازع کی زد میں آگئے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنی اہلیہ ایمان فاطمہ کو دھوکا دینے کا اعتراف کیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیرپور، نواب شاہ اور روہڑی کے درمیان ایک عام سا ریلوے اسٹیشن
اعتراف اور معافی
رجب بٹ نے ایک بیان میں تصدیق کی کہ انہوں نے اپنی اہلیہ کو دھوکا دیا تھا۔ ان کے مطابق انہوں نے اس عمل پر عوامی طور پر معافی مانگی تھی اور ایمان فاطمہ نے انہیں معاف بھی کر دیا تھا۔ گفتگو کے دوران انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ سمجھ نہیں پائے کہ ایمان نے انہیں کیوں معاف کیا، اور ساتھ ہی یہ دعویٰ بھی کیا کہ معافی کے باوجود اہلیہ نے ان سے آئی فون 17 بھی لیا۔ اس بیان کے بعد انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آرہا ہے۔








