حکومت نے کمرشل طیاروں میں استعمال ہونے والے جیٹ فیول کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا
حکومت کا بڑا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے کمرشل طیاروں میں استعمال ہونے والے جیٹ فیول کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: کون اس گھر کی دیکھ بھال کرے۔۔۔جون ایلیا کو مداحوں سے بچھڑے 23 برس بیت گئے
نئی قیمتوں کی تفصیلات
ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے ائیر لائنز کے طیاروں کے لیے جیٹ فیول کی قیمت میں 154 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد جیٹ فیول کی قیمت 188.93 روپے سے بڑھ کر 342.37 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔
اثر و رسوخ
جیٹ فیول کی قیمت میں 82 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور جیٹ فیول کی قیمت بڑھنے سے ائیرلائنز کے کرایوں میں 5 ہزار روپے تک اضافے کا امکان ہے۔








