مریدکے میں گھریلو تنازع پر ماں نے 4 بچوں سمیت زہریلی گولیاں نگل لیں
گھریلو تنازع میں زہریلی گولیاں
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے علاقے مریدکے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک ماں نے گھریلو تنازع کے نتیجے میں اپنے چار بچوں کے ساتھ مل کر زہریلی گولیاں نگل لیں۔
یہ بھی پڑھیں: کپل شرما شو کے معروف کامیڈین نے شو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا، وجہ بھی سامنے آگئی
پولیس کی موجودگی
واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس فوراً موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کے مطابق، متاثرہ خاوند بیرون ملک مقیم ہے اور دیوروں کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنی ہے۔ 35 سالہ ماں شائشتہ عدنان اور اس کی پانچ سالہ بیٹی ہانیہ کی حالت تشویشناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں زیادتی کا شکار ہونے والی 15 سالہ طالبہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا
بچوں کی حالت
دیگر بچے، دو سالہ عثمان، سات سالہ حذیفہ اور چار سالہ ابوہریرہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ماں اور بیٹی کو تشویشناک حالت میں لاہور منتقل کیا گیا ہے۔
تحقیقات کا آغاز
تھانہ سٹی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ خودکشی کرنے کی کوشش ہے یا کسی نے انہیں زہریلی گولیاں کھلائی ہیں، اس حوالے سے مختلف زاویوں سے تفتیش کی جارہی ہے۔








