عظمیٰ بخاری اور سمیع اللہ خان لودھراں پہنچ گئے، عبد الرحمٰن کانجو سے والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
دورہ کانجو فارم ہاؤس
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری اور چیئرمین استحقاق کمیٹی پنجاب سمیع اللہ خان نے لودھراں میں کانجو فارم ہاؤس کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے وزیر مملکت عبد الرحمٰن کانجو سے ملاقات کی اور ان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایمی ایوارڈ یافتہ دی سمپسنز کے رائٹر چل بسے، موت کی وجہ بھی سامنے آگئی
تعزیت اور فاتحہ خوانی
اس موقع پر عظمیٰ بخاری اور سمیع اللہ خان نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی جانب سے ابھی خطرہ کم نہیں ہوا: وزیر دفاع
عظمیٰ بخاری کا اظہار خیال
اظہارِ خیال کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ماں کا رشتہ انمول اور محبت کا پیکر ہوتا ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔ ماں کی جدائی ایک ایسا غم ہے جسے الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔
دعائیں اور تمنا
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔








