حکومتی فضول خرچیوں کا بوجھ عوام پر ڈالنا درست طرزِ حکمرانی نہیں، سہیل آفریدی
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا بیان
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ حکومتی فضول خرچیوں کا بوجھ عوام پر ڈالنا درست طرزِ حکمرانی نہیں۔
فیول سپلائی صورتحال
پشاور سے جاری اپنے ایک بیان میں سہیل آفریدی کا فیول سپلائی صورتحال سے متعلق حکومتی موقف واضح کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایران جنگ کے باعث فیول سپلائی لائنز متاثر ہونے کے خدشات پر وفاقی وزیر خزانہ و پٹرولیم کے ساتھ اجلاس منعقد ہوا۔
ضروری اقدامات اور عوامی اثرات
اُنہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ممکنہ سپلائی بحران اور قیمتوں پر اثرات کے حوالے سے خیبر پختونخوا حکومت کو بریفنگ دی، خیبرپختونخوا حکومت ایسے اقدامات کی حمایت نہیں کرے گی جن سے براہ راست عوام متاثر ہوں۔
حکومت کی ذمہ داری
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ حکومتیں خود فضول خرچیاں کریں اور پھر بحران کا بوجھ عوام پر ڈال دیں یہ طرز حکمرانی درست نہیں، ایران امریکہ اسرائیل تنازع کا بوجھ پیٹرول کی قیمتیں بڑھا کر عوام پر ڈالنا مسئلے کا حل نہیں۔
عوام کی معاونت پر زور
سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ بحران کے وقت لگژری اخراجات کے بجائے یہی وسائل عوام کو سبسڈی دینے پر خرچ ہونے چاہئیں۔








