ایک طرف اشرافیہ کے لیے اربوں روپے کی مراعات، پروٹوکول اور شاہانہ طرزِ زندگی برقرار ہے جبکہ دوسری طرف مہنگائی کا سارا بوجھ غریب عوام پر ڈال دیا گیا ہے، سراج الحق
سراج الحق کی تنقید
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ ایک طرف اشرافیہ کے لیے اربوں روپے کی مراعات، پروٹوکول اور شاہانہ طرزِ زندگی برقرار ہے، جبکہ دوسری طرف مہنگائی کا سارا بوجھ غریب عوام پر ڈال دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ کا خطرناک ترین قیدی 46 سال بعد ’شیشے کے پنجرے‘ سے باہر آ گیا ، 17 ہزار دن قید تنہائی میں گزارنے کا ریکارڈ بنا دیا۔
مہنگائی اور حکومت کی ناکامی
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کی ناکامی اور نااہلی کا واضح ثبوت ہے۔
سوشل میڈیا پر بیان
ایک طرف اشرافیہ کے لیے اربوں روپے کی مراعات، پروٹوکول اور شاہانہ طرزِ زندگی برقرار ہے، جبکہ دوسری طرف مہنگائی کا سارا بوجھ غریب عوام پر ڈال دیا گیا ہے۔پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کی ناکامی اور نااہلی کا واضح ثبوت ہے۔
— Siraj ul Haq (@SirajOfficial) March 7, 2026








