ٹرافی اٹھانے کے لیے کچھ دلوں کو توڑنے پر برا نہیں لگے گا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل سے قبل کیوی کپتان کا بیان
نیوزی لینڈ کے کپتان کا عزم
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر کا کہنا ہے کہ ٹرافی اٹھانے کے لیے کچھ دِلوں کو توڑنے پر برا نہیں لگے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا تجارتی خسارہ کم کرنے کے لیے امریکی خام تیل درآمد کرنے پر غور
خصوصی گفتگو
میڈیا سے گفتگو کے دوران ان سے پوچھا گیا کہ گزشتہ 11 برسوں کے دوران نیوزی لینڈ نے آئی سی سی کے پانچ وائٹ بال فائنلز کے لیے کوالیفائی کیا لیکن جیتے کوئی نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی، اسلام آباد اور لاہور میں زلزلے کے جھٹکے
کپتان کا جواب
جس پر کیوی کپتان نے طنزیہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ ٹرافی جیتنے پر انہیں کوئی اعتراض نہیں۔ لیکن آپ اس ٹیم اور ماضی کی ٹیموں کو دیکھیں تو یہ ٹیم اپنے خیالات میں پختہ رہی ہے۔ یہ ٹیم میدان میں جاتی ہے اور ایک یونٹ کی طرح کھیلتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاسدارانِ انقلاب کا اسرائیلی جوہری تنصیب کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
چیلنجز کا سامنا
انہوں نے مزید کہا کہ اس بار بھی کچھ مختلف نہیں ہے اور یہ اس لیے بھی مشکل ہوگا کہ کوئی بھی نیوزی لینڈ کو فیورٹ نہیں سمجھ رہا تھا۔ مگر ٹیم کو کوئی فرق نہیں پڑتا، ٹیم کو معلوم ہے کہ وہ کرسکتی ہے۔
فائنل میچ کی تفصیلات
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل احمد آباد میں اتوار کے روز بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔








