ایران سے مزید 547 افراد کی وطن واپسی، 7 روز کے دوران 3326 افراد پاکستان واپس پہنچ گئے
پاکستانیوں کی وطن واپسی کا جاری سلسلہ
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران میں مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کاسلسلہ ساتویں روز بھی جاری ہے۔ حکام کے مطابق گبدیمدان بارڈر سے آج 15 افراد واپس وطن پہنچے ہیں، ایران سے تفتان پاسپورٹ گیٹ کے ذریعے آج 532 افراد وطن پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ زیر التواء مقدمات میں 11 فیصد کمی
واپس آنے والوں کی تعداد
گبدیمدان سرحد سے 7 روز کے دوران مجموعی طور پر 815 افراد وطن واپس پہنچے، سات روز کے دوران مجموعی طور پر 2511 افراد ایران سے تفتان پہنچے ہیں۔ حکام کے مطابق گبدیمدان بارڈر اور تفتان بارڈر سے مجموعی طور سات روز کے دوران 3326 افراد وطن واپس پہنچے ہیں۔
وطن واپس آنے والوں کی مدد
وطن واپس پہنچنے والوں میں طلبہ، بزنس مین اور سیاح بھی شامل ہیں۔ ایران سے آنے والے تمام افراد کو سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔








