متحدہ عرب امارات آسان شکار نہیں ہے، اماراتی صدر کا ایران جنگ کے بعد عوامی سطح پر پہلا بیان
ابو ظہبی میں صدر کا اہم بیان
ابو ظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر محمد بن زاید النہیان کا ایران جنگ کے بعد عوامی سطح پر پہلا بیان سامنے آیا۔ اماراتی میڈیا کے مطابق، ابوظبی کے ہسپتال میں جنگ کے دوران زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کے موقع پر انہوں نے گفتگو کی۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ کے مجموعی بجٹ کا تخمینہ 37 کھرب سے زائد ہونے کا امکان، تجاویز سامنے آ گئیں
قوم کی حالت جنگ میں عزم و ہمت
محمد بن زاید النہیان کا کہنا تھا کہ "قوم حالت جنگ میں ہے، ہم اپنے ملک، عوام اور یہاں کے رہائشی جو کہ ہمارے خاندان کا حصہ ہیں، ان کے لیے اپنا فرض ادا کریں گے۔"
یہ بھی پڑھیں: نوشہرہ: پشاور اسلام آباد موٹر وے پر 1 کروڑ 42 لاکھ روپے کی ڈکیتی
یو اے ای کی سکیورٹی پر زور
اماراتی صدر کا کہنا تھا کہ "یو اے ای آسان شکار نہیں ہے، ہم مضبوط قوت اور پختہ عزم رکھتے ہیں، دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی ساتوں ریاستوں میں موجود ہر شخص کی حفاظت کریں گے۔" انہوں نے مسلح افواج، سکیورٹی اداروں اور قومی اداروں کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا اور امارات سے محبت کا اظہار کرنے والے شہریوں اور رہائشیوں کی تعریف بھی کی۔
وزارت داخلہ کی ہدایات
دوسری جانب، اماراتی وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ اماراتی فضائی دفاعی نظام میزائل خطرات کا جواب دے رہے ہیں۔ وزارت داخلہ نے شہریوں کو محفوظ مقام پر رہنے اور سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔








