امریکی فوج کی بڑی تربیتی مشق اچانک منسوخ، ایسا کیوں کیا گیا؟ واشنگٹن پوسٹ نے بتا دیا
امریکی فوج کی بڑی تربیتی مشق کی منسوخی
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی فوج کی بڑی تربیتی مشق اچانک منسوخ، ایسا کیوں کیا گیا؟ اخبار ’’واشنگٹن پوسٹ‘‘ نے بتا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کے ڈیفنس میں رہائشی عمارت کی 25 ویں منزل سے گر کر لڑکی جاں بحق
مشق کی منسوخی کی وجوہات
تفصیلات کے مطابق، امریکی فوج کی ایک بڑی تربیتی مشق اچانک منسوخ کر دی گئی، جس کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں ممکنہ تعیناتی کی قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔ امریکی اخبار کے مطابق، امریکی فوج نے ایلیٹ ائیربورن ڈویژن کے ہیڈکوارٹرز کی بڑی تربیتی مشق اچانک منسوخ کر دی ہے اور عملے کو لوزیانا جانے کے بجائے نارتھ کیرولائنا میں ہی رہنے کا حکم دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران لندن کو نشانہ بنا سکتا ہے، اسرائیل کا دعویٰ۔۔۔ برطانیہ نے کیا کہا ؟ جانیے
فوجی تعیناتی کے لیے تیاری
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق، امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ 4 سے 5 ہزار فوجیوں پر مشتمل بریگیڈ، 18 گھنٹوں کے اندر تعیناتی کے لیے تیار ہے۔
عوام کی رائے
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق، امریکی فوج جلد ہی اسی ڈویژن کے ایک ہیلی کاپٹر یونٹ کی مشرقِ وسطیٰ میں پہلے سے طے شدہ تعیناتی کا اعلان کرنے والی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، امریکی عوام کی بڑی تعداد زمینی فوج بھیجنے کے خلاف ہے۔ سروے کے مطابق، صرف 12 فیصد امریکی اس کے حامی جبکہ 60 فیصد مخالف ہیں۔








