ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے بحرین میں الجفیر بیس پر امریکی فوج پر حملہ کیوں کیا؟ وجہ بتا دی۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا حملہ
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے بحرین میں الجفیر بیس پر امریکی فوج پر حملہ کیوں کیا؟ وجہ بھی بتا دی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب گرین ٹریکٹر پروگرام کی قرعہ اندازی، وزیراعلی کا خوش نصیب کاشتکار کو فون
حملے کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق، ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے بحرین کے الجفیر اڈے پر امریکی فوج کو نشانہ بنایا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق، یہ حملہ ایران نے جزیرہ قشم میں پانی کے پلانٹ پر امریکی حملے کے جواب میں کیا ہے۔
وزیر خارجہ کا بیان
جنگ کے مطابق، اس سے پہلے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ جزیرہ قِشم پر پانی صاف کرنے والے پلانٹ پر امریکی فوج کا حملہ قبیح اور مایوس کن جرم ہے۔ پانی کے پلانٹ پر امریکی حملے سے 30 دیہات میں پانی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔ ایران کے انفراسٹرکچر پر امریکی حملہ خطرناک قدم ہے، جس کے سنگین نتائج ہوں گے۔ یہ مثال امریکہ نے خود قائم کی ہے، ایران نے نہیں۔








