ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا ؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
ان دنوں صحت کا صدقہ دینا بے حد ضروری ہے۔ آپ عجیب سی بندش و بدنظری کا شکار ہیں۔ اس لئے آپ کے ہر کام میں رکاوٹیں آ رہی ہیں اور یہ سلسلہ کافی عرصے سے جاری ہے۔ پہلے نحوست سے باہر نکلیں پھر دوسرے کام کے بارے میں سوچیں۔ ان دنوں آپ استخارے کی مدد سے چلیں اور روزانہ صبح سورئہ قلم کی آخری دو آیات پڑھ کر گھر سے نکلنا نہ بھولیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب، خیبر پختونخوا میں گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد تعلیمی ادارے کھل گئے
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
اس وقت مالی حالات میں انشاءاللہ تعالیٰ بہتری والا خانہ کھلا ہوا ہے۔ آپ جس طرف امید لگا کر بیٹھے ہوئے ہیں، وہ بھی پوری ہوگی اور بے روزگار افراد بھی روزگار حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ بعض افراد کا من پسند جگہ تبادلہ ہونے کا بھی چانس موجود ہے۔ ان دنوں کسی نئے کام کی ابتدا بھی کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔ رشتے کی بندش بھی ٹوٹ چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم کیخلاف تادیبی کارروائی سے روکنے کے حکم میں توسیع
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ نہ چاہتے ہوئے بھی وہ کام کریں گے جسے کرنے میں خوشی نہیں ہے، یہ ایک مجبوری ہوگی۔ ان دنوں گھر کا ماحول کشیدہ ہے اور اپنوں کے درمیان اختلافات بھی ہیں۔ جو لوگ دوسروں کو ذاتی معاملات میں لائیں گے، وہ بڑا پچھتائیں گے۔ کام آسان ہونے کے بجائے مزید خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین نے پہلا بڑا فیصلہ جاری کر دیا
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
اس وقت تبدیلی کی ایک ہوا چل رہی ہے۔ آپ کو اس میں گزرنا ہے اور ذہنی طور پر تیار رہنا ہوگا۔ اگر آپ اس اچھے وقت سے فائدہ اٹھا لیتے ہیں تو آگے چل کر آپ کے لئے بے شمار فائدے ہیں جو برسوں میں بھی حاصل نہیں ہوتے۔ اپنے دل و دماغ کو بالکل پاک اور صاف رکھیں، کیونکہ آپ کی ذرا سی غلطی آپ کو مشکل میں ڈال سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چین نے امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے کی تصدیق کردی
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ جس بھی مسئلے میں پھنسے ہوئے ہیں، انشاءاللہ جلد نجات ملنے والی ہے اور رکاوٹیں تیزی سے ختم ہونا شروع ہو جائیں گی۔ جو لوگ عرصہ دراز سے بیرون ملک جانے کے خواہشمند ہیں، وہ جلد اپنی خواہش پوری ہوتی دیکھیں گے۔ جسے جس مقصد کے لئے بھی رقم درکار ہے، اس کا بندوبست انشاءاللہ پردہ غیب سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: جنگ ختم کرنے کے حوالے سے اہم بیان آ گیا
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آنے والے حالات کے لئے خود کو تیار رکھیں۔ ابھی چند دن آزمائش کے چل رہے ہیں اور مخالفین بھی سر پر چڑھے ہوئے ہیں۔ آپ کو کافی حد تک اندازہ بھی ہے، اس لئے اپنی حفاظت کی ذمہ داری سب سے ضروری ہے۔ جو لوگ لاپروائی سے کام لیں گے، وہ مشکل میں آجائیں گے۔ یاد رہے پھر نہ کہنا کہ خبر نہ ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: میکسیکو میں ڈرگ کارٹیل کے ٹریننگ کیمپ سے تعلق پر میئر گرفتار، لیکن یہاں لوگوں کے ساتھ کیا سلوک کیا جاتا تھا؟
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
جو لوگ کافی دنوں سے مالی معاملات کے حوالے سے پریشان تھے، یہ ہفتہ بحکم اللہ ان کے لئے بہترین ثابت ہوگا۔ کوئی ایسا وسیلہ بن جائے گا جو آپ کو آسانیاں فراہم کرے گا۔ روزگار کے حوالے سے بھی انشاءاللہ خوشخبری ہے، اور جن لوگوں نے اس معاملے کو تبدیل کرنا ہے، وہ صبر کریں، ان کو اپنی جگہ سلسلہ مل جانے کے بڑے امکانات روشن ہیں۔ یہ ہفتہ بہترین رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب اور پاکستان جارح کے مقابل ایک ہی صف میں۔۔ ہمیشہ اور ابد تک۔ سعودی ولی عہد سے متعلقہ اکاؤنٹ سے قومی زبان اردو میں پیغام آگیا۔
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کئی برسوں سے بندش جیسی صورتِ حال میں چلے آ رہے ہیں۔ ایک مشکل سے نکلتے ہیں تو دوسری میں پھنس جاتے ہیں اور بار بار نقصان بھی برداشت کر رہے ہیں۔ اپنے گھر میں 41 دنوں تک سورئہ بقرہ کی تلاوت کریں اور ساتھ میں 11 بار روزانہ منزل بھی پڑھیں۔ اس کے بعد بحکم اللہ آپ کو کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی لاحق نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی ائیر کرافٹ کیریئر جیرالڈ فورڈ اسرائیل کی جانب روانہ، کب تک حیفا بندرگاہ پہنچے گا ؟ جانیے
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ خود کو قابو میں رکھیں، اپنے دل و دماغ سے گندے خیالات نکال دیں اور سچے دل سے توبہ کرکے سیدھے راستے پر آ جائیں۔ 90 فیصد خراب صورتحال تو آپ کے موبائل نے پیدا کی ہے۔ آپ کا دماغ الٹی سیدھی باتیں سوچتا رہتا ہے، جو کہ روحانی قوتیں تقریباً ختم کر چکی ہیں۔ دوبارہ حاصل کرنے کے لئے توبہ کریں، صدقہ دیں اور نماز کی پابندی کریں، ورنہ جو آپ کے ساتھ ہوگا، بیان نہیں کیا جا سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: فون آ رہے ہیں، ہمارا نام ترامیم والے سینیٹرز رکھ دیا گیا ہے، سینیٹر دنییش کمار
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ عمر کے مطابق قدم اٹھائیں اور فیصلے کریں۔ کچھ خیال رکھنا ضروری ہے۔ آپ کو اندازہ ہی نہیں ہے کہ آپ کس سمت سفر کر رہے ہیں اور پریشانیوں کو دعوت دے رہے ہیں۔ ان دنوں آپ کی ذرا سی غلطی بڑے مسائل پیدا کر سکتی ہے، اس لئے بار بار وارننگ دی جا رہی ہے۔ پہلے ہر بات پر غور کریں پھر کسی طرف قدم بڑھائیں ورنہ نتائج کے ذمہ دار آپ خود ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین کہاں ہوگی؟
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جو لوگ کسی بھی مشکل میں ہیں، انشاءاللہ اگلے دو تین روز میں اس سے نکلنے کو تیار ہو جائیں گے۔ جن کو بار بار کام میں رکاؤٹ آ رہی ہے، وہ اس کام کو چھوڑ دیں۔ اللہ کی رضا اسی میں ہے۔ اللہ ہے، آپ کے لئے وہ کرے گا جو آپ کے حق میں اچھا ہوگا۔ بلاوجہ کسی کے پیچھے بھاگنا کون سے حکمت ہے؟ اپنی چاہ نہ دیکھیں، اللہ کی رضا پر راضی رہنا سیکھیں۔
سیارہ مشتری
19 فروری سے 20 مارچ
یہ ہفتہ انشاءاللہ ان مسائل سے بحکم اللہ نجات دلانے میں بڑا مددگار ہوگا، جن میں کافی دنوں سے رکاوٹ آ رہی تھی اور مالی نقصان بھی اٹھا رہے تھے۔ اب صورتِ حال غیر متوقع طور پر بدلنے جا رہی ہے، آپ کو اس کیلئے تیار رہنا ہوگا، اس کا پورا فوائد اٹھانے کیلئے اپنا ذہن حاضر رکھیں اور جو آپ کے سامنے آ رہا ہے، اس پر ایک بار غور کریں۔







