خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلہ
زلزلے کے جھٹکے خیبر پختونخوا میں محسوس کیے گئے
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سوات، شانگلہ اور بونیر سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری
زلزلے کی تفصیلات
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، دیربالا، دیر شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے کہا امریکی مفادات کو نشانہ بنایا جائے گا مگر دبئی میں ہوٹلوں پر حملے کیے گئے: امریکی مندوب
شدت اور مرکز کی معلومات
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔
زلزلے کی زیرزمین گہرائی 216 کلومیٹر تھی۔
علاقے میں لوگوں کی صورتحال
زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔ فی الحال کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔








