لڑائی کے دوران کچھ امریکی فوجیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، علی لاریجانی کا دعویٰ
ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کا بیان
تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن) سیکرٹری ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل علی لاریجانی نے کہا ہے کہ مجھے یہ اطلاع ملی ہے کئی امریکی فوجیوں کو قید کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی قوم ہوشیار رہے، میرے خیال میں یہ جنگ پھیلتی چلی جائے گی، شیخ رشید
گرفتاری کا دعویٰ
ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل علی لاریجانی نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے جاری لڑائی کے دوران کچھ امریکی فوجیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
It has been reported to me that several American soldiers have been taken prisoner. But the Americans claim that they have been killed in action. Despite their futile efforts, the truth is not something they can hide for too long.
— Ali Larijani | علی لاریجانی (@alilarijani_ir) March 7, 2026
امریکیوں کے دعوے اور حقیقت
تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ کتنے امریکی فوجی قید میں ہیں اور نہ ہی اُن کی جانب سے امریکی فوجیوں کے گرفتار ہونے کے حالات بیان کیے گئے ہیں۔
علی لاریجانی کا کہنا ہے کہ امریکیوں کا دعویٰ ہے کہ ان کے فوجی کارروائی میں مارے گئے ہیں، امریکا کی جانب سے سچائی چھپانے کی کوششیں کام نہیں آئیں گی، یہ سچائی زیادہ دیر چھپ نہیں سکتی۔








