5 گیندوں پر 5 وکٹیں، نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر نے نئی تاریخ رقم کردی
تاریخی کارنامہ
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر بریٹ رینڈل نے 5 گیندوں پر 5 وکٹیں لیکر نئی تاریخ رقم کردی۔
یہ بھی پڑھیں: شبلی فراز کی خالی نشست پر سینیٹ انتخابات کل، امیدواروں کی حتمی فہرست جاری
فرسٹ کلاس کرکٹ میں ریکارڈ
فاسٹ بولر بریٹ رینڈل نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں تاریخ رقم کی اور پانچ گیندوں پر پانچ وکٹیں حاصل کر کے ریکارڈ قائم کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: سوئٹزرلینڈ: اسکی ریزورٹ بار میں دھماکہ، متعدد افراد ہلاک
بہترین بولنگ پرفارمنس
بریٹ رینڈل نے 25 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں جو ان کے کیرئیر کی بہترین بولنگ ہے، یہ نیوزی لینڈ کی ڈومیسٹک ٹیم سینٹرل ڈسٹرکٹس کی بھی بہترین بولنگ پرفارمنس ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خام تیل کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی
میچ کی تفصیلات
بریٹ رینڈل نے نیپئیر میں پلنکٹ شیلڈ کے میچ کے دوسرے روز ناردرن ڈسٹرکٹس کے خلاف لگاتار 5 وکٹیں حاصل کیں۔
یہ بھی پڑھیں: اماراتی ایئر لائن اور دبئی ڈیوٹی فری میں کرپٹو کرنسی سے ادائیگی کی سہولت متعارف
کامیاب وکٹیں
بریٹ رینڈل کی لگاتار پانچ وکٹوں میں نیوزی لینڈ کے اوپنر جیت راول اور فاسٹ باولر کرسٹین کلارک بھی شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کی جنگی مشقیں پورے زور و شور سے جاری
ریکارڈز کی تاریخ
اس سے قبل پانچ گیندوں پر پانچ وکٹوں کا ریکارڈ پروفیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں قائم ہو چکا ہے، یہ ریکارڈ آئر لینڈ کے انٹرنیشنل کرکٹر کرٹس کیمفر نے ڈومیسٹک انٹرپروونشل میچ میں قائم کیا تھا۔
نتیجہ
سینٹرل ڈسٹرکٹس کے 373 رنز کے جواب میں بریٹ رینڈل کی بولنگ کے باعث ناردرن ڈسٹرکٹس 82 رنز پر آؤٹ ہوگئی، بریٹ رینڈل نے 6 وکٹیں 8 گیندوں اور 7 وکٹیں 12 گیندوں پر حاصل کیں۔








