ایرانی حملوں میں 3افراد زخمی، ڈرون حملے میں صاف پانی کے پلانٹ کو نقصان پہنچا: بحرین کا الزام
بحرین کی وزارت داخلہ کی رپورٹ
منامہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) بحرین کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’ایرانی جارحیت‘ نے اندھا دھند شہری اہداف کو نشانہ بنایا اور ڈرون حملے سے ایک پانی صاف کرنے کے پلانٹ کو نقصان پہنچا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: دکان میں آتشزدگی، 5 افراد جھلس گئے
ایران کا ردعمل
واضح رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے گذشتہ روز ایک ٹویٹ میں یہ خبر دی تھی کہ ’امریکہ نے قشم جزیرے پر میٹھے پانی کے صاف کرنے کے پلانٹ پر حملہ کر کے ایک کھلی اور مایوس کن جارحیت کی ہے۔ اس حملے کے نتیجے میں 30 دیہاتوں کی پانی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔‘
ایرانی حکام کی تشویش
انھوں نے ایکس پر مزید لکھا کہ ’ایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ایک خطرناک اقدام ہے جس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ یہ مثال امریکہ نے قائم کی ہے، ایران نے نہیں۔‘ اس سے قبل وزارت داخلہ نے یہ بیان بھی دیا تھا کہ ’ایرانی جارحیت‘ کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے اور محرق علاقے میں میزائل کے ٹکڑے لگنے سے ایک یونیورسٹی کی عمارت کو نقصان پہنچا۔








