کویت؛ڈیوٹی کے دوران 2فائر فورس کے افسر جاں بحق
کویت میں فائر فورس افسران کی موت
کویت سٹی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کویت میں ڈیوٹی کے دوران دو فائر فورس کے افسر جاں بحق ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ریلوے اسٹیشنز اور ٹرینوں میں بھکاریوں اور غیر مجاز وینڈرز کے داخلے پر پابندی
افسران کی موت کی تفصیلات
کویتی فائر فورس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں کہا ہے کہ کویتی فائر فورس کے دو افسر فرض کی انجام دہی کے دوران جاں بحق ہوئے۔ بیان میں افسران کی موت کی وجہ بیان نہیں کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: 1 مئی مقدمات؛ بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار
آتشزدگی کے واقعات
قبل ازیں کویتی حکام نے کہا تھا کہ فائر فائٹرز ایئرپورٹ پر فیول ٹینک میں لگی آگ بجھانے میں مصروف تھے۔
علاقائی صورتحال
یاد رہے کہ امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ دوسرے ہفتے میں داخل ہو چکی ہے۔ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے اہم مقامات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جبکہ ایران کی جانب سے عرب ممالک میں قائم امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔








