ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ ؛لاہور سے کراچی سمیت دیگر شہروں کا کرایہ کتنا ہوگیا؟جانیے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ ہو گیا۔
کرایوں میں تبدیلیاں
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق لاہور سے راولپنڈی کیلئے ایگزیکٹو کا کرایہ 2250 سے بڑھ کر 2480 روپے ہو گیا۔
لاہور سے راولپنڈی کیلئے ایگزیکٹو پلس کا کرایہ 3350 سے بڑھ کر 3680 روپے ہو گیا۔
لاہور سے کراچی کا کرایہ 3000 روپے اضافے کے ساتھ 13200 روپے ہو گیا۔
لاہور سے مری کا کرایہ 3100 سے بڑھ کر 3720 روپے ہو گیا۔
لاہور سے صادق آباد کا کرایہ 700 روپے اضافے کے ساتھ 4200 روپے ہو گیا۔
مزید کرایے کی تفصیلات
لاہور سے ملتان کا نیا کرایہ 3150 سے بڑھ کر 3750 روپے ہو گیا۔
لاہور سے سیالکوٹ کا نیا کرایہ 1800 سے بڑھ کر 2150 روپے ہو گیا۔
لاہور سے پاکپتن کا کرایہ 350 روپے اضافے کے ساتھ 1750 روپے ہو گیا۔
لاہور سے سرگودھا کا نیا کرایہ 350 روپے اضافے کے ساتھ 2000 روپے ہو گیا۔








