پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55 روپے تک کا اضافہ، سابق وفاقی وزیر عمر ایوب کی جون 2022 کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔
عمر ایوب کی وائرل ویڈیو
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55 روپے تک کے اضافہ کے بعد سابق وفاقی وزیر عمر ایوب کی جون 2022 کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی جس میں ان کا کہنا تھا کہ "امپورٹڈ حکومت کے ذہن میں ہے کہ 2 ماہ بعد انہوں نے خودکشی کرنی ہے، جولائی میں ڈیزل و پیٹرول 300 اور 310 روپے فی لیٹر تک جائے گا، مہنگائی کی وجہ سے صنعت کا پہیہ جام ہو جائے گا"۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے عمان کو 9وکٹوں سے شکست دے دی
پریس کانفرنس میں تشویش
اس وقت اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ اگلے ماہ بجلی کی قیمت 39 روپے فی یونٹ تک جائے گی، عوام کے لیے انہوں نے ٹائم بم لگا دیا ہے، اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان پر چلی جائیں گی۔ بجلی کی قیمت ہماری حکومت 16 روپے فی یونٹ چھوڑ کر گئی تھی، جولائی میں بجلی کی قیمت ٹیکس کے ساتھ 39 یا 40 روپے فی یونٹ جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا کا ضلع کچہری اسلام آباد میں خودکش دھماکے پر پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی
لوگوں کا غصہ
عمر ایوب نے مزید کہا تھا کہ اس صورت حال میں لوگ ان کو پتھر نہیں ماریں گے تو اور کیا کریں گے؟ ہماری 6 فیصد جی ڈی پی ہے، وزرا ہمارے نمبر کو خوشی خوشی اقتصادی سروے میں اپنا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کے ایک بار پھر فلاپ ہونے کے باوجود پشاور نے ملتان کو جیت کے لیے بڑا ہدف دے دیا
بین الاقوامی بینک کی تنبیہ
عمر ایوب نے کہا کہ بین الاقوامی بینک نے کہہ دیا ہے کہ 100 فیصد مارجن رکھیں، ایل این جی کے جو چار کارگوز اسپاٹ ٹینڈرنگ سے آتے ہیں وہ نہیں آئیں گے، یہ حکومت کاروباری لوگوں کا بیڑا غرق کرنے جا رہی ہے۔
آنے والی مشکلات
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے ذہن میں ہے کہ 2 ماہ بعد انہوں نے خودکشی کرنی ہے، روپے پر مزید پریشر آئے گا، ان کے ٹارگٹ پورے نہیں ہوں گے، جولائی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں مزید اضافہ ہوگا۔








