لاہور میں ایک پٹرول پمپ پر پرانی قیمتوں پر ہی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت جاری
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں
لاہور (ویب ڈیسک) عمومی طور پر دیکھا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متوقع اضافے کے پیش نظر، پٹرول پمپ سیل روک دیتے ہیں یا پھر محدود کر دیتے ہیں۔ لیکن اب انکشاف ہوا ہے کہ لاہور میں ایک پٹرول پمپ پر پرانی قیمتوں پر ہی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عوام کے لیے خوشخبری، سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی
پٹرول پمپ کی انوکھی پیشکش
ہم نیوز کے مطابق لاہور میں نجی پٹرول پمپ نے شہریوں کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا۔ رمضان المبارک کی وجہ سے، ایک پٹرول پمپ نے 55 روپے فی لیٹر اضافے کی بجائے پرانی قیمت پر ہی سستا پیٹرول اور ڈیزل فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کا بھی رش ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 12 ہزار افغان باشندوں کا پاکستانی دستاویزات استعمال کرکے سعودی عرب جانے کا انکشاف
انتظامیہ کا موقف
پمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پٹرول مہنگا ہو چکا ہے لیکن ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دیں۔ رمضان کی وجہ سے ہم نے منافع اپنی جیب میں ڈالنے کی بجائے عوام کو دینے کا فیصلہ کیا۔ تازہ اضافے کے بغیر ہی پرانی قیمت پر پٹرولیم مصنوعات فراہم کی جارہی ہیں اور لامحدود مقدار میں دیا جا رہا ہے، جس کو جتنا چاہیے، وہ لے سکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر ردعمل
اگر بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنیاں بھی ایسا کر دیں تو کیا بات ہے۔
لاہور میں رمضان المبارک میں ایک پٹرول پمپ کے مالک نے آفر لگا کر 55 روپے فی لیٹر سستا پیٹرول اور ڈیزل عوام کو فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، 55 روپے مہنگا فروخت نہیں کر رہا ہے۔— Waseem Abbasi (@Wabbasi007) March 8, 2026








