امریکہ کے ساتھ ہر چیر پر اتفاق کرنا برطانیہ کے مفاد میں نہیں: برطانوی سیکرٹری خارجہ
برطانیہ کی سیکرٹری خارجہ کا بیان
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ کی سیکرٹری خارجہ یویٹ کوپر کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ ہر معاملے پر اتفاق کرنا برطانیہ کے مفاد میں نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری کا کوٹ لکھپت جیل سے نورین خان نیازی کے نام خط
برطانوی-امریکی تعلقات پر غور
بی بی سی اردو کو ایک انٹرویو کے دوران جب برطانوی سیکرٹری خارجہ سے سوال کیا گیا کہ آیا برطانیہ اور امریکہ کے تعلقات مشکلات کا شکار ہیں، تو کوپر نے جواب دیا کہ دونوں ممالک بہت سے معاملات پر مل کر کام کر رہے ہیں اور 'ایسا کرتے رہیں گے'۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں مزید 32 فلسطینی شہید، حوثیوں کے اسرائیل پر میزائل حملے، حماس کا وفد قاہرہ روانہ
ٹونی بلیئر کے بیان پر ردعمل
سابق وزیر اعظم ٹونی بلیئر کے اس بیان پر کہ برطانیہ کو شروع سے ہی امریکہ کا ساتھ دینا چاہیے تھا، کوپر نے کہا کہ سیاست میں مختلف آراء موجود ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کہنا کہ 'برطانیہ کے قومی مفاد میں ہے' کہ 'بنا کسی سوال کے امریکہ کے ساتھ ہر بات پر اتفاق کیا جائے' بالکل درست نہیں۔
عراق جنگ سے سبق
وہ مزید کہتی ہیں کہ ان کے خیال میں عراق جنگ کے دوران جو غلطیاں ہوئیں ان سے 'سبق سیکھنا ضروری ہے'۔








