امریکی فوجیوں کو قیدی بنانے کا ایرانی دعوی، امریکا کا ردعمل سامنے آگیا
امریکا کا ایرانی دعوے کی تردید
واشنگٹن (آئی این پی) امریکا کی ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ جنگ کے دوران ایرانی فورسز نے چند امریکی فوجیوں کو قیدی بنا لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عالیہ بھٹ کے ساتھ 77 لاکھ روپے کا فراڈ؛ سابق اسسٹنٹ گرفتار
ایرانی حکام کا بیان
ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں کہا کہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ کئی امریکی فوجی ایرانی فورسز کے ہاتھوں گرفتار ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا ان گرفتاریوں کو چھپانے کے لیے انہیں جنگ میں ہلاکتیں ظاہر کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں اچانک انتہائی بڑا اضافہ
امریکی فوج کی تردید
تاہم امریکی فوج نے اس دعوے کو فوری طور پر مسترد کرتے ہوئے اسے جھوٹ اور گمراہ کن پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔ امریکی بحریہ کے کیپٹن ٹم ہاکنز نے کہا کہ ایرانی حکومت دنیا کو دھوکا دینے کے لیے اس طرح کے دعوے کر رہی ہے۔
سینٹرل کمانڈ کا موقف
امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان نے بھی کہا کہ ایران کی جانب سے امریکی فوجیوں کی گرفتاری کا دعوی بے بنیاد ہے اور اس میں کوئی حقیقت نہیں۔








