پیٹرول کی مد میں موٹر سائیکل والوں کو 22 سو روپے دینے کا اعلان کرتے ہیں، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا بیان
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت پیٹرول میں اضافہ مسترد کرتی ہے۔ موٹر سائیکل والوں کے لیے 22 سو روپے دینے کا اعلان کرتے ہیں، خیبر پختونخوا حکومت اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی انٹیلی جنس ایجنسی “را” پہلگام حملے کی منصوبہ ساز نکلی، خفیہ دستاویزات لیک، مودی سرکار سے متعلق بھی تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے
وفاقی حکومت پر تنقید
انہوں نے کہا کہ وفاق کو تجویز دی کہ خیبر پختونخوا اسمبلی نے ایک روپے اضافہ بھی تنخواہوں میں نہیں کیا۔ ہم نے نئی گاڑیوں کی خرید و فروخت پر پابندی لگائی ہے، بین الاقوامی دوروں پر بھی پابندی عائد کی ہے۔ حالانکہ ہمارا ہیلی کریش کر گیا ہے، لیکن ہم پھر بھی ہیلی کاپٹر نہیں لے رہے۔ دوسری طرف یہ لوگ اپنے لیے پرائیویٹ جیٹ خرید رہے ہیں، اپنی شاہ خرچیاں کم نہیں کر رہے، جبکہ عوام پر 55 روپے فی لیٹر پیٹرول کا ایٹم بم گرا رہے ہیں۔ ہم عوام مخالف پالیسیوں میں کسی کے ساتھ نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس؛ نیکٹا اور صوبوں کے درمیان کوآرڈینیشن بہتر بنانے کا فیصلہ
ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی
سہیل آفریدی نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔ ڈیش بورڈ بنا رہے ہیں جس سے پتا چلے گا کون ذخیرہ اندوزی کر رہا ہے۔ جنگ جاری رہی تو پیٹرول کی قلت ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: عمارت منہدم ہونے کے مقدمے میں ایس بی سی اے کے 8 افسران اور مالک گرفتار
بی آر ٹی کے کرایوں کا معاملہ
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بی آر ٹی کے کرایوں میں بھی اضافہ نہیں کر رہے، حکومت خود خرچہ اٹھائے گی۔ 140 بی آر ٹی بسوں میں 10 پنک بسیں صرف خواتین کے لیے ہوں گی، کرایہ بھی کم ہوگا۔ کسانوں کو ریلیف دینے کیلئے بھی جلد اعلان کریں گے، اور 1 لاکھ 30 ہزار گھرانوں کو سولر سسٹم جون سے پہلے لگا کر دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: چین نے بھارت اور پاکستان کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کیا، چینی وزیر خارجہ
پی ٹی آئی کے بانی کی صحت
پشاور میں سہیل آفریدی نے معاون اطلاعات شفیع جان اور مشیر خزانہ مزمل اسلم کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے خود کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا مسئلہ ہے۔ مرضی کے مطابق ان کے ڈاکٹرز سے علاج ان کا حق ہے، بانی پی ٹی آئی واقعی بیمار ہیں، ان کا علاج ان کی مرضی کے ڈاکٹر سے کروانا ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش اور جنوبی افریقاکے کرکٹرز میدان میں لڑ پڑے، ویڈیو وائرل
وفاقی حکومت کے اخراجات
سہیل آفریدی نے کہا کہ وفاقی حکومت اپنے اخراجات کم نہیں کر رہی، عوام پر پیٹرول بم گرایا ہے، صوبائی حکومت پیٹرول میں اضافہ مسترد کرتی ہے۔ وفاق کو عوام پر بوجھ ڈالنے کے بجائے اپنی شاہ خرچیاں کم کرنی چاہیے۔
سیاست پر تبصرہ
ان کا کہنا تھا کہ کل وفاقی وزیر خزانہ کو ہم نے اپنے بقایاجات بتائیں، وفاق صوبوں کو اعتماد میں لے، یہ اچھی بات ہے۔ کورونا میں جب ہم نے پیٹرول مہنگا کیا تو یہ لوگ اس پر سیاست کر رہے تھے۔ پنجاب میں سیلاب آیا تو ہم نے ان کا ساتھ دیا، ہم نے سیاست نہیں کی۔ کراچی میں گل پلازا آگ کی لپیٹ میں آیا تو ہم نے سیاست نہیں کی۔ نواز شریف کے پلیٹلیٹس گر گئے اس پر ہم نے سیاست نہیں کی، لیکن بانی پی ٹی آئی کی صحت کی بات ہے تو یہ اس پر سیاست کر رہے ہیں۔








