ایران کے شہر کرج میں آئل ڈپو پر ہونے والے حملے میں 6 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہوگئے
حملے کا واقعہ
تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ اور اسرائیل کے ایران کے شہر کرج میں آئل ڈپو پر ہونے والے حملے میں 6 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مودی حکومت پر رافیل ڈیل میں کرپشن اور فراڈ کے الزامات کی دوبارہ گونج
دھواں اور بارش کا اثر
ایران کے دارالحکومت تہران کے مضافات میں گزشتہ رات آئل ڈپو پر حملے کے بعد صبح سے شہر میں دھوئیں کے کالے بادل چھائے رہے۔
سی این این کے رپورٹر فریڈرک پلیٹگن نے تہران میں ایک مکان کی چھت پر کھڑے ہو کر دکھایا کہ دھوئیں کے بادل چھائے ہیں اور ہلکی ہلکی بارش ہو رہی ہے لیکن بارش کا پانی کالا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کے میڈیا پیغامات پر پابندی ؛جسٹس فاروق حیدر کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے درخواست پر سماعت نہ ہوسکی
آتشزدگی کے نتائج
خیال رہے کہ امریکہ اور اسرائیل نے تہران میں آئل ڈپو پر حملے کیے جس سے تیل کے ذخائر میں آگ بھڑک اٹھی، تیل بہنے سے سڑکوں پر بھی آگ پھیلتی نظر آئی۔
محلی اثرات
ایرانی دارالحکومت تہران میں اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد تباہ ہونے والے تیل کے ڈپو سے بہنے والا تیل شہر کے سیوریج نظام میں داخل ہوگیا، جس کے نتیجے میں سڑکوں کے کناروں پر آگ بھڑک اٹھی اور اسے مقامی طور پر ’آگ کی ندی‘ قرار دیا جا رہا ہے۔








