جدہ میں قونصلیٹ کی نئی شاندار عمارت تیار ہوچکی ہے، قونصل جنرل مصطفیٰ ربانی

قونصل جنرل پاکستان کا بیان

جدہ(محمد اکرم اسد) قونصل جنرل پاکستان سید مصطفی ربانی نے کہا ہے کہ دکھی اور ضرورت مند انسانیت کی خدمت کرنا ایک بہت بڑا اعزا ہے۔ پاکستان ویلفیئر سوسائٹی یہ کام بڑے عرصہ سے خوش اسلوبی سے کر رہی ہے، جو قابل فخر ہے۔ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ سوسائٹی کی اوورسیز پاکستانیز کمیونٹی کی مدد سے ایبٹ آباد میں کڈنی اسپتال قائم کیا گیا ہے، جو دور دراز سے آنے والے مریضوں کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔ یہ بات وہ یہاں پاکستان ویلفئیر سوسائٹی کے سالانہ اجلاس و افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ قونصل جنرل نے سوسائٹی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ قونصلیٹ کی نئی شاندار عمارت تیار ہو چکی ہے اور انشاءاللہ جلد ہی سوسائٹی کا 401واں میڈیکل کیمپ وہاں لگایا جائے گا۔ انہوں نے سابق قونصل جنرل مسعود اختر کا بھی شکریہ ادا کیا، جو آج بھی جدہ کی پاکستان کمیونٹی سے رابطے میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیسٹ رینکنگ جاری، شاہین آفریدی کی مزید تنزلی، کونسے نمبر پر چلے گئے؟ جانیے

پاکستان ویلفیئر سوسائٹی کی خدمات

پاکستان ویلفیئر سوسائٹی کے بانی صدر و چیئرمین پاکستان کڈنی سنٹر ایبٹ آباد ڈاکٹر خلیل الرحمان نے تنظیم کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ تقریب کے مہمان خصوصی قونصل جنرل پاکستان سید مصطفی ربانی تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ، نیپال نے سکاٹ لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی سمیٹ لی۔

ڈاکٹر خلیل الرحمان کا خطاب

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خلیل الرحمان نے بتایا کہ انہوں نے 2006ء میں پاکستان ویلفیئر سوسائٹی کی بنیاد رکھی تھی۔ اس سوسائٹی کے تحت قونصلیٹ جنرل پاکستان کی عمارت میں ہر پندرہ روز بعد میڈیکل کیمپ لگائے جاتے ہیں، جو اب 400 کی تعداد کو پہنچ چکے ہیں۔ ان کیمپس میں بلڈ پریشر، شوگر اور دیگر امراض میں مبتلا پاکستانی محنت کشوں کو مفت طبی مشورے اور ادویات فراہم کی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: قطر سے ایل این جی کا معاہدہ، 177 کارگو شپ کی ضرورت نہیں لیکن اگر نہیں خریدتے تو بھی 5 ارب ڈالر دینے ہوں گے: روف کلاسرا

مزید کیمپوں کا آغاز

انہوں نے مزید بتایا کہ سوسائٹی نے نہ صرف جدہ بلکہ مکہ اور طائف میں بھی میڈیکل کیمپس کا سلسلہ شروع کیا۔ ڈاکٹر خلیل نے اس بات کا خصوصی طور پر ذکر کیا کہ یہ تمام کیمپس اور انتظامات سوسائٹی کے عہدیداران اپنی ذاتی جیب سے کرتے ہیں۔ آنے والے مریضوں کیلئے پانی اور چائے کا انتظام بھی اپنے گھروں سے کرتے ہیں، جبکہ دیگر رضاکار ڈاکٹرز نے کیمپس لگانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ تقریب کے آغاز میں سوسائٹی کے نائب صدر محمد شریف زمان نے سوسائٹی کے اغراض و مقاصد تفصیل سے بیان کیے اور سوسائٹی کے اراکین اور کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا، اور کہا کہ پاکستان کڈنی سنٹر کا قیام سوسائٹی کا ایک بڑا کارنامہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 10 کا فائنل آج ہوگا، لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں سخت مقابلہ متوقع

پاکستان کڈنی سینٹر کی کامیابیاں

ڈاکٹر خلیل الرحمان نے پاکستان میں قائم ہونے والے "پاکستان کڈنی سینٹر" کے حوالے سے بتایا کہ اس مرکز کی بنیاد انہوں نے اپنے رفقاء کے تعاون سے رکھی، جس کی آبیاری میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان سمیت کئی مخیر حضرات نے حصہ لیا۔ جدہ سے تعلق رکھنے والے کئی پاکستانی مخیرین نے اس کڈنی سینٹر کے قیام میں بھرپور تعاون فراہم کیا، جس کی بدولت اب وہاں 25 نئی ڈائیلسس مشینیں موجود ہیں جو ہیما ڈائیلسس کا علاج فراہم کر رہی ہیں۔

اختتامی کلمات

تقریب کا آغاز قاری آصف کی تلاوت کلام پاک سے ہوا جبکہ محمد نواز جنجوعہ نے نعت رسول مقبول صلعم پیش کی۔ آخر میں فورم کے صدر ڈاکٹر نیاز احمد نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا، اور کہا کہ میڈیکل کیمپس لگانے کا یہ سلسلہ جاری و ساری رہے گا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...